سمندر میں نہانے پر دو ماہ کیلئے پابندی

June 16, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سمندری لہروں میں تغیانی خطرناک حد تک بڑھنے کے پیش نظر سمندر میں نہانے پر دو ماہ کے لئے پابندی عائد کردی,گئی دفعہ 144 نافذ،کے ایم سی نے خط لکھ کر کمشنر کو آگاہ کیا کہ کراچی میں ساحل سمندر کے قریب بڑی اور خطرناک لہریں بن رہی ہیں جس کے نتیجے میں سمندر میں نہانے والوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہےکمشنر کراچی نے کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سمندر میں نہانے پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی پابندی کا اطلاق کینپ بیچ, مبارک ولیج اور سونیرہ بیچ پر 13 اگست تک ہوگا۔