کراچی کی ترقی کے نام پر اربوں کا قرض کرپشن کی نذر، اپوزیشن لیڈر بلدیہ

June 22, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کے نام پرواٹر کارپوریشن اور کلک کیلئے بڑے بڑے قرض لئے جا رہے ہیں لیکن تیس فی صد بھی منصوبوں پر نہیں لگ رہا اور70 سے 80 فی صد کرپشن کی نذر ہو رہا ہےیہ بات انہوں نے جمعے کو کے ایم سی بلڈنگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سٹی کونسل میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر مبشر حسن زئی ، جماعت اسلامی کےقاضی صدرالدین، یونس سوہن،آفاق بیگ ،سید جواد شعیب اور کونسل کے دیگر ممبران بھی مو جود تھےاپوز یشن لیڈر نے کہا آج کی پریس کانفرنس میئر کی ایک سالہ کارکردگی ،بجٹ اور دیگر موضوعات پر ہےانہوں نے کہا واٹر کارپوریشن کے لئے10 کروڑ ڈالرعالمی بنک سے قرض لیا گیا ہے لیکن پورے کراچی میں کہیں کام نظر نہیں آرہاپیسہ کھایا جا رہا ہے۔