صدر آصف علی زرداری کی بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کے مزاروں پر حاضری

June 22, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر جمعہ کو گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ گئے۔ انہوں نے بھٹو خاندان کے قبرستان پر حاضری دی اور شہید بے نظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو و دیگر کے مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ صدر آصف علی زرداری نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور کچھ دیر مزارات کے اندر موجود رہے۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور ان کے ہمراہ تھیں۔