وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہار افسوس

June 21, 2024

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیاہے۔وزیراعظم نے حجاج کرام کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیراعظم نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوھدری سالک حسین اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے رابطہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ شہید حجاج کرام کے جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ہسپتالوں میں داخل حجاج کرام کے لیے تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔