”منگو“ (ڈونکی کنگ) کا اہم اعلان آج رات 9 بجے ”جیونیوز“ پر دیکھیں

June 16, 2024

کراچی (جنگ نیوز) آخر وہ دِن آگیا!!! جس کا سب کو بے چینی سے اِنتظار تھا۔ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول اور ہر ایک کے دِل پر راج کرنے والا ”منگو“ (ڈونکی کنگ) حسب وعدہ اتوار کو فادرز ڈے کے موقع پر رات 9 بجے ”جیونیوز“ پر ایک اہم اور خاص اعلان کریں گے۔ یاد رہے اس سے قبل منگو نے تمام بابا، ڈیڈی، ابو، پاپا کو تیار رہنے کا کہا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اس فادرز ڈے پر ایک اہم اعلان کرنے جارہے ہیں، بے شک یہ ذکر ایک ”باپ“ کے حوالے سے ہے لیکن وہ یہ اعلان کسی کے دباؤ میں آکر نہیں کریں گے، منگو نے اپنے چاہنے والوں سے کہا تھا Absolutely not اور گھبرانا نہیں ہے۔ منگو کے اس بیان کے بعد لوگوں میں بے انتہا تجسس بڑھ گیا ہے کہ آخر منگو کیا اعلان کرنے والے ہیں؟؟ لوگ ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا منگو کی کوئی نئی فلم آنے والی ہے یا پھر منگو فادر ز ڈے پر کوئی نصیحت کریں گے یا پھر کوئی نئی چیز سامنے آنے والی ہے تو اِن سب باتوں سے اتوار کی رات 9 بجے پردہ اُٹھ جائے گا جب منگو (ڈونکی کنگ) سب کے سامنے آکر اپنا اعلان کریں گے۔ لہٰذا ناظرین دیکھنا نہ بھولیں ”منگو کا اہم اعلان“ رات 9 بجے صرف ”جیونیوز“ پر۔