پاکستانیوں کے لئے یو اے ای کا ویزا بند ہونے کی خبروں کی تردید

June 16, 2024

کراچی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستانیوں کے لئے ویزا بند ہونے کے جھوٹے پروپیگنڈہ کی تردید کردی۔ یو اے ای کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ویزا بند ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے خبرکی تردید کردی، قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے قونصلیٹ ویزاسیکشن کی وڈیو جاری کردی۔