غزہ کیلئے دعا کرنے والا اردنی حاجی انتقال کر گیا

June 17, 2024

گزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دعا کرنے والا حاجی دوران ادائیگی مناسک حج انتقال کر گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں طارق البستانی نامی اردنی شخص کو دیکھا جاسکتا ہے، جو شدید گرمی کے دوران مناسک حج ادا کر رہے ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں، ان کی آزادی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں انہیں آخری بار دیکھا گیا جب میدانِ عرفات میں وہ تلبیہ پڑھتے ہوئے غزہ کے لیے دعا کررہے ہیں، یہ ہی ان کے آخری الفاظ بھی تھے۔

خیال رہے کہ سعودی حکام کے مطابق دوران حج شدید گرمی کے سبب تقریباً 14 اردنی عازمین حج انتقال کر گئے۔

اردن کی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ 14 اردنی عازمین حج کی موت ہو گئی ہے جبکہ 17 لاپتا ہیں۔