• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے ترجمان کی گیس تنصیبات کو آگ لگانے کی دھمکی

خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے خطے کی تیل اور گیس تنصیبات کو آگ لگانے کی دھمکی دیدی۔

ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو خطے کی تیل اور گیس تنصیبات کو آگ لگا دی جائے گی۔

دوسری جانب ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کی بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈبو دیا جائے گا۔

لاریجانی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایک گھنٹے میں ایران کے بجلی نیٹ ورک کو ختم کر سکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں کیا، اگر ٹرمپ ایسا کرتے ہیں تو پورے خطے میں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں اندھیرا چھا جائے گا، اندھیرا امریکی فوجیوں کا شکار آسان بنائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید