پی ٹی آئی کارکنان کا قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ

June 27, 2024

فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نے قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان نے عمر ایوب پر غصے کا اظہار کیا جس کے بعد وہ مشکل سے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر عمر ایوب اور پی ٹی آئی کارکنان میں دھکم پیل بھی ہوئی۔