کراچی میں بارش کے بعد بھی حبس برقرار

June 27, 2024

کراچی میں بارش کے بعد بھی حبس کی کیفیت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔ گرمی کی شدت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہیں۔ شہر کے شمال مشرقی حصے میں گرج چمک کے مزید بادل بن رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کہیں کہیں مزید بارش ہوسکتی ہے۔