ضرب استحکام آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں ‘طارق اعوان

June 26, 2024

پشاور(لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن پی کے ملک طارق اعوان نے منتخب ہونے کے بعد سے اپنی سو روزہ کارکردگی رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی کے 82 کے مختلف علاقوں کیلئے 86 ٹرانسفامرز کی منظوری جن میں درجنوں لگ بھی چکے ہیں 69ٹرانسفرامرز کی مرمت،دلہ زاک روڈ مومن ٹاؤن میں 96100000 روپے کی لاگت سے 28 کلو میٹر لمبی سوئی گیس پائپ لائن کا جال بچھا کر باقاعدہ افتتاح کیا گیا اسی طرح لطیف آباد میں نگران حکومت کے دور میں منظور پل اور اسکی سائیڈ وال پر تعمیراتی کام کا آغاز کرکے افتتاح کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی گئی جبکہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ حکام کے ہمراہ عوام کو انکے گھر کی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا اور یہ کہ پی 82 میں روانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ ٹیمیں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور گلی کوچوں میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی گئی اسی طرح محرم الحرام سے قبل ہی اہل تشیع برادری کی مطالبہ پر انکے بجلی، سوئی گیس اور دیگر اہم مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلق حکام سے رابطہ کرکے انہیں حل کیا گیا جبکہ شہر بھر کے 67 امام بارگاہوں میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کروائے گئے ۔انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پر دہشتگردی کی لہر دوبارہ جنم لے رہی ہے وہاں ضرب استحکام آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہ کہ حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لے۔ این سی 26محلہ اسلام آباد میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے پولیس چوکی کے قیام کیلئے پولیس کے اعلی حکام سے رابطہ میں ہے جبکہ یہی پر خواتین کیلئے جلد مدرسہ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ا ۔ وزیر اعلی ٹکراؤ کی سیاست کو رد کرتے ہوئے صوبہ کے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے وفاق کے ساتھ مل کر کام کریں اور یہ کہ اپوزیشن بھی انکے مثبت اور عوامی کاموں میں انکا بھرپور ساتھ دیگی ۔ مخصوص نشستیں اپوزیشن کا حق ہے لیکن سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے میں قانونی سقم سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔