تعلیم یافتہ و ہنرمند خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،فیصل کریم کنڈی

June 27, 2024

پشاور ( جنگ نیوز )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خواتین کو خود مختار بنانے کیلئے کاروباری مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، کاروباری شعبہ سے وابستہ، تعلیم یافتہ و ہنرمند خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ہمارے صوبہ کی خواتین قابلیت و صلاحیت میں کسی سے کم نہیں ،صوبہ میں خواتین سرمایہ کاروں کو تجارتی سرگرمیوں کیلئے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے نمائندہ وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر انیلہ خالد کررہی تھیں۔ وفد میں جنرل سیکرٹری صائمہ محبوب، زارا امتیاز، تجلہ خالد، عذرا نورین، ثمینہ احمد، نفیسہ بانو و دیگر خواتین چیمبر کی عہدیدار شامل تھیں۔ملاقات میں کاروباری شعبہ سے وابستہ خواتین کو درپیش مسائل و مشکلات سمیت صوبے میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے خواتین انٹر پرینورز کے مواقع سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفد نے گورنر کو چیمبر کیلئے اراضی، دوسرے صوبوں کیساتھ روابط اور غیر ملکی ڈونرز کیساتھ خواتین کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر تعاون کی درخواست کی۔گورنرنے وفدکو اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔گورنرنے کہاکہ منرلز کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے،