پی ٹی آئی کے سابق و موجودہ ارکان اسمبلی کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

June 27, 2024

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق اور موجودہ ارکان اسمبلی کے نام ایگزکٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے نام نکالنے کا حکم دیدیا جبکہ رکن قومی اسمبلی عاطف خان کا نام پی سی ایل ہونے پر اُنہیں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دےدیا گزشتہ روز جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے صوبائی وزیر فضل شکور,ممبران اسمبلی شہرام ترکئی, عاطف خان , فضل محمد خان, عارف احمد زئی,خالد خان, محمد علی ترکئی, ارباب جہانداد اور عبد السلام افریدی کے نام ای سی ایل اور پی سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔