پشاورہائیکورٹ نے ماہ مئی کے دوران 2993مقدمات نمٹائے

June 22, 2024

پشاور(نیوز رپورٹر ) پشاور ہائیکورٹ نے ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گزشتہ مہینے میں عدالت عالیہ نے 2993 کیسز نمٹائے جبکہ اس ماہ 2602 نئے کیسز عدا لت میں دائر ہوئے۔ پریس ریلپز کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور دیگر ججز کیسز کو جلد نمٹانے اور زیر التواء مقدمات کے جلد تصفیے کیلئےکوشاں ہیں تا کہ پیڈنسی کو کم سے کم سطح پر لایا جا سکے۔ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس کے مطابق اس ضمن میں میں متعدد اقدامات اٹھاۓ گئے ہیں جس میں ماہ جولائی کی تعطیلات کو ختم کر کے پرانے ایک ہزار سے زائد مقدمات کے لئے خصوصی بنچز کی تشکیل شامل ہیں تاکہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس خود اس سارے عمل میں دیگر ججز کے ساتھ مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فیصلہ کۓ گۓ مقدمات کی شرح نۓ داٸر مقدمات سے ذیادہ ہے ۔ 31 مئی تک 2993 کیسز نمٹائے گۓ جبکہ 2602 نئے مقدمات پشاور ہائیکورٹ میں داٸر ہوۓ۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم سمیت تمام ججز مقدمات کو تیزی سے نمٹانے اور بیک لاگ پر قابو پانے کےلئے پر عزم ہیں انصٓاف کی جلد فراہمی کا سفر ائندہ بھی جاری رہے گا۔جس کے لۓ تمام وساٸل بروۓ کار لاۓ جارہے ہیں