چمکنی میں راستے کے تنازعہ پر باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا،6زخمی

June 22, 2024

پشاور( کرائم رپورٹر)پشاورمیں مختلف واقعات میں بیٹے کو قتل اور چھ افرا د کو زخمی کردیا گیا ٗبچے کو ہوس کانشانہ بنایاگیا پراپرٹی ڈیلر کو لوٹ لیاگیا۔ تھانہ چمکنی کی حدود ترناب میں باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ٗڈبگری میں بچے کوہوس کانشانہ بنادیا گیا فقیر آبادمیں پراپرٹی ڈیلر کو لوٹ لیا گیا ۔تھانہ چمکنی پولیس کے مطابق گزشتہ شب ترناب فارم نذر گڑھی میں فریقین کے مابین راستے کے تنازعہ پر تکرار ہو گئی ایک فریق نے دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گل مت ولد نواب خان اپنے جوان بیٹے بلال سمیت متعد د گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکے بھائی سید کمال اور بھائیوں صدام اور شہزاد سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفر ی موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے چار مسلح افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا ٗایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہونے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اورکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھجوادی گئی ۔ِفریقین کے مابین راستے پر چلنے کے تنازعہ پر تکرار ہو ئی تھی ادھر آصف خان نے تھانہ شاہ قبول پولیس کو بتایاکہ گزشتہ اسکا پندرہ سالہ بیٹا والدہ سے تکرار کے بعد گھر سے نکلا تھا جسے اس کے پڑوسی حارث نے زبردستی اپنی بیٹھک میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور صبح اسے چھوڑ دیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے اسے گرفتار کر لیاجبکہ تھانہ فقیر آباد کی حدود رنگ روڈ پر موٹرسائیکل سواررہزن پراپرٹی ڈیلر افتخار سے اسلحہ کی نوک پر آئی فون 15پرومیکس اور پستول چھین لیا اور فرار ہو گئے پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کر لیں ۔