11 ماہ کے دوران جاری کھاتے کا خسارہ 46 کروڑ ڈالر رہا‘ اسٹیٹ بینک

June 22, 2024

کراچی (این این آئی) رواں مالی سال کے 11مہینوں میں تجارتی خسارہ 87فیصد کم ہوا۔ 11ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.3ارب ڈالر کم ہو کر 46کروڑ ڈالر رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2024کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 27کروڑ ڈالر تھا۔ مئی کی درآمدات 5ارب ڈالر اور برآمدات 3ارب ڈالر رہیں۔ مئی کا تجارتی خسارہ 2 ارب 3کروڑ ڈالر رہا۔ تجارت، خدمات اور آمدن کا مئی 2024 کا خسارہ 3 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا ۔