انٹیلی جنس کی ناکامی کا کون ذمے دار ہے پوچھا جائے؟ عمر ایوب کا سوال

June 22, 2024

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے سوال کیا کہ انٹیلی جنس کی ناکامی کا کون ذمے دار ہے پوچھا جائے؟

عمر ایوب نے کہا کہ چین کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار تشویش ناک ہے، سی پیک پاکستان کےلیے اہم منصوبہ ہے، پاکستان کی سالمیت کےلیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

قائد حزب اختلاف نے نیب کے میگا کرپشن کیسز بند کرنے پر بھی تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ نیب قوانین میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، نواز شریف، شہباز شریف حسن نواز، حسین نواز، شرجیل میمن سمیت دیگر افراد کو ڈرائی کلین کرنے کےلیے خصوصی تبدیلیاں کی گئیں۔

عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی اور کارکنوں پر مقدمات درج کرنے کی مذمت بھی کی۔