پیپلز پارٹی برطانیہ کی شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر تقریب

June 24, 2024

لندن( پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ و گریٹر لندن کے زیرِ اہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کی تقریب وسطی لندن کے ریستوران میں منعقد کی گئی جس کی مہمان نوازی کے فرائض شگفتہ نسرین نے انجام دیئے بھٹو لیگیسی کے چیئرمین بشیر ریاض نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی شہید بینظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو تھیں۔ تقریب میں پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری گریٹر لندن ندیم میوے والا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔محترمہ کی سالگرہ کی تقریب کی مناسبت سے خواتین کی بڑی تعداد انجم جرال ، سنبلینہ حسن ، امبر اعجاز کے علاوہ مقامی سیاست سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں شہید بینظیر بھٹو کی ملکی خدمات اور خواتین کی ترقی کیلئے ان کی جدوجہد کا ذکر شاندار الفاظ میں کیا گیا۔اس موقع پر محترمہ بینظیر بھٹو کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ تقریب کے آخر میں صنم بھٹو نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ مل کر بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔