ایرانی زائرین کیلئے ’فیری سروس‘ شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے، وفاقی وزیر

June 24, 2024

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ایران کے زائرین ، مسقط ،کراچی اور گوادر کیلئے ’’فیری سروس‘‘ شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے، کراچی پورٹ کو اپ گریڈ کررہے ہیں، اس سال کے پی ٹی آمدن 7 ارب تک لیکر جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اتوار کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی گزشتہ مالی سال میں آمدن 2 ارب روپے تھی اس سال اس آمدن کو بڑھا کر 9 ارب تک لے گئے ہیں، آئندہ مالی سال میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کی قیمتی اراضی کو بھی قابضین سے واگزار کراناہماری ترجیحات میں شامل ہے۔