کراچی، لوڈشیڈنگ سے مبینہ ہلاکتیں، نیپرا کی کے الیکٹرک کیخلاف تحقیقات شروع

June 28, 2024

کراچی(آئی این پی)کراچی میں حالیہ لوڈشیڈنگ سے مبینہ ہلاکتوں کے معاملے پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے ۔ الیکڑک کے خلاف تحقیقات شروع کردی ۔

نیپرا میں کے ۔ الیکٹرک کے 7سالہ ملٹی ایئر ٹیرف پر سماعت کے دوران نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ حالیہ لوڈشیڈنگ کے دوران ہونے والی اموات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوران سماعت کراچی کے شہری گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ پر پھٹ پڑے۔

کے ۔ الیکٹرک صارفین کی جانب سے بتایا گیا کہ مختلف علاقوں میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جن علاقوں میں 100فیصد ریکوری ہے وہاں پر بھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔