رواں مالی سال ایران سے درآمدات کا حجم ایک ارب ڈالرز سے بڑھنے کا امکان

June 24, 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا، رواں مالی سال ایران سے درآمدات کا حجم ایک ارب ڈالرز سے بڑھ جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے11ماہ ایران سے درآمدات 95کروڑ ڈالرز کے قریب پہنچ گئیں، مئی میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 11فیصد بڑھیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ایران سے درآمدات20فیصد بڑھ گئیں، مئی2024میں ایران سے درآمدات کا حجم 10کروڑ ڈالرز رہا جبکہ مئی 2023میں ایران سے درآمدات9کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھیں۔