بارودی سرنگ دھماکے میں شہید 5 جوان آبائی علاقوں میں سپردخاک

June 24, 2024

راولپنڈی(جنگ نیوز) ضلع کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید 5 فوجی جوانوں کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نماز جنازہ اور تدفین میں سینئر حاضر سروس افسران و جوان، شہداء کے لواحقین اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔