سکھر بیراج کے دروازوں کو نقصان، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

June 24, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سکھر بیراج کے دروازوں کو نقصان پہنچنے کا معاملہ.وزیر آبپاشی جام خان شورو نے 5رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی سندھ بیراجز امپرومینٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، جس میں ممبران کے طور پر ایم ڈی سیڈا،چیف انجنئرز حیدرآباد، لاڑکانہ اور پی ڈی خیرپور شامل ہونگے، کمیٹی 5روز میں رپورٹ وزیر آبپاشی اور سیکریٹری آبپاشی کو پیش کرے گی کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ واقعہ کے اسباب بتائیں اور ذمہ دار افسران کا تعین کریں اور واقعہ کے اصل ذمہ دار کوں ہیں، ان کی نشاندہی کی جائے۔