آؤٹ آف اسکول بچوں کا مستند ڈیٹا بنوائینگے، وزیراعلیٰ مریم نواز

June 24, 2024

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاکہ نظام تعلیم میں خامیوں اور کمزوریوں کا تعین کرکے بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ایجوکیشن سسٹم ری ویمپ کیے بغیر مثبت تبدیلی ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ سے الائیڈ،ٹیک ویلی،گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے ریجنل ہیڈ پال ہچنگس (Paul Hutchings)کی قیادت میں ملاقات کی، اہم فیصلے کیے گئے،جس کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں کے 50ہزار طلبہ کو آئی ڈی مفت فراہم کیا جائے گا، سرکاری سکولوں کے ایک ہزار ٹیچرز کو فری ڈیجیٹل سرٹیفکیشن کورسز کرائے جائیں گے،15 ہزار یونیورسٹیز طلبہ کے لئے بھی مفت سرٹیفکیشن کورسز پراجیکٹ، ڈیڑھ کروڑ ڈالر فیس کے لئے معاونت حاصل کی جائے گی، آؤٹ آف سکول بچوں کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے تکنیکی معاونت حاصل کرنے پر اتفاق کیاگیا ،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بریفنگ میں بتایا یونیورسٹی سٹوڈنٹس کو اینٹی وائرس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر کی سرٹیفکیشن کرائی جائیگی، لیول ون اور لیول ٹو سرٹیفکیٹ حاصل کرکے سٹوڈنٹس دنیا بھر میں آسانی سے جاب حاصل کرسکیں گے، سکول آن ویل کے دو پائلٹ پراجیکٹ چند ہفتوں میں لانچ کر دیئے جائیں گے ،طلبہ کے زیر استعمال ڈیٹا بھی مانیٹر کیا جاسکے گا۔مزید برآں وزیر اعلیٰ نے اقوام متحدہ کے پبلک سروس ڈے پراپنے پیغام میں کہاہے کہ آج حکومت کی جانب سے عوامی خدمت کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے، عوام کی فلاح وبہبود کیلئے محنت،لگن اور ایمانداری سے کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو سلام پیش کرتی ہوں۔