کوئنٹن ڈی کک کے T20 میں 100 شکار مکمل

June 24, 2024

فائل فوٹو

جنوبی افریقی کرکٹر کوئنٹن ڈی کک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کے پیچھے 100 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔

ڈی کک نے یہ سنگ میل سپر ایٹ مرحلے میں آج کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیشاو مہاراج کی گیند پر راومن پاوول کا کیچ لے کر عبور کیا ہے۔

ڈی کک کے 100 شکار میں 82 کیچ اور 18 اسٹمپنگ شامل ہیں۔