انڈونیشیا کے جِم میں افسوسناک حادثہ، خاتون ہلاک

June 25, 2024

انڈونیشیا میں خاتون ٹریڈ مِل سے پھسل کر جِم کی کھڑکی سے نیچے گر گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جِم عمارت کی تیسری منزل پر بنا ہوا تھا، کھڑکی سے نیچے گرنے کے باعث خاتون کی موت ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 سالہ خاتون ٹریڈ مِل پر اپنے منہ پر آنے والے پسینے کو تولیہ سے صاف کرنے کے لیے رُکی تو اسی دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور ٹریڈ مِل سے پھسل کر پیچھے موجود کھڑکی سے نیچے گر گئی، حادثے کے وقت کھڑکی کھلی ہوئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون کو اس حادثے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم سر پر شدید چوٹوں کے باعث اس کی موت ہوگئی۔

اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملک بھر کے جِموں میں حفاظتی اقدامات بہتر کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس کیس کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔