فرانس کے جنگلات میں آگ سے 1482 ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر

June 29, 2024

پیرس ( نیوز ڈیسک) فرانس کے جنوب میں واقع صوبے وار کے جنگلات میں آگ لگنے سے 1482ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ودوبن قصبے کے ہریالی والے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی،جسے بجھانے کے لیے 430فائر فائٹرز، 3 طیارے، 2 ہیلی کاپٹر اور 137 گاڑیاں جائے وقوع پر بھیجی گئیں۔ حکام کہنا ہے کہ تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ آگ کا دائرہ تیزی سے پھیل رہا ،جس کے تناظر میں قریبی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔