ترکیہ میں مصنوعی ذہانت سے نقل کرنے والا طالب علم گرفتار

June 29, 2024

انقرہ ( نیوز ڈیسک) ترکیہ میں یونیورسٹی کے داخلے کے امتحان میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے پر دھوکا دہی کے الزام میں طالب علم کو گرفتار کر لیاگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ جنوب مغربی صوبے اسپارٹا میں پیش آیا۔ پولیس نے طالب علم کی مدد کرنے والے ایک اور شخص کو بھی حراست میں لیاہے۔