غیرقانونی ایل این جی، ایل پی جی دکانوں کیخلاف کارروائی کا حکم

June 26, 2024

حیدرآباد میں سلنڈر پھٹنے سے 27 افراد کی ہلاکت کےبعد حکومت سندھ کے فیصلے کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کہا ایل این جی اور ایل پی جی دکانیں رہائشی علاقوں سے دُور منتقل کرائی جائیں۔

کراچی میں محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

مراسلے کے مطابق غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانیں شہروں سے باہر منتقل کی جائیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مراسلہ کے مطابق ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانوں کی انسپیکشن کی جائے۔ غیر معیاری سلنڈر ضبط کئےجائیں اور ایل این جی، ایل پی جی دکانوں کو ایس او پی کے تحت چلانے کا پابند کیا جائے۔

صوبائی وزیر داخلہضیاءلنجار نے اس حوالے سے کہا کہ ایل این جی اور ایل پی جی دکانیں بازاروں اور رہائشی علاقوں سے دُور منتقل کرائی جائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ہر ہفتے ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانوں کا معائنہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔