خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کی درخواست ضمانت منظور

June 29, 2024

اسکرین گریب

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکیل فتح اللّٰہ برکی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے فتح اللّٰہ برکی کی ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

وکیل صفائی ریاست علی نے کہا کہ ویڈیو دیکھ لیں فتح اللّٰہ برکی اکیلے ہیں، ان پر اقدام قتل کی دفعہ بھی لگا دی، کوئی شواہد نہیں۔

وکیل نے کہا کہ خاور مانیکا کے ساتھ پرائیویٹ افراد تھے، پولیس تو موجود ہی نہیں تھی، مقدمہ بھی خاور مانیکا نے نہیں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

وکیل ریاست علی کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی ضمانت کنفرم ہو گئی، فتح اللّٰہ برکی کو بھی ضمانت دی جائے۔