ترک صدر نے حزب اللّٰہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ

June 26, 2024

اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی دھمکیوں کے خلاف حزب اللّٰہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ترک صدر کے بیان پر ردعمل میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے صدر اردوان پر سرحدی علاقوں میں کردوں کے قتل کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے اسرائیلی دھمکیوں کےخلاف حزب اللہ کی حمایت کا اعلان کیا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے حکم پر لبنان سے حملے کرنے والی دہشت گرد تنظیم کی حمایت میں اردوان نے اسرائیل کے حق دفاع سے انکار کیا ہے۔