لاڑکانہ؛ ایس ایچ او کے بیٹے نے عدالت لگالی، 2 طلبہ کو لاک اپ کرکے تشدد

June 26, 2024

لاڑکانہ کے باڈہ تھانے میں ایس ایچ او کے بیٹے نے اپنی عدالت لگالی، نوید عرف راجہ سولنگی نے اپنے والد کے تھانے میں کالج کے دو طالب علموں کو لاک اپ میں بند کردیا۔

ایس ایچ او کے بیٹے نے طالب علموں کو لاک اپ کرکے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

لاک اپ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او باڈہ رحمت اللّٰہ سولنگی اور چار اہلکاروں کو معطل کردیا۔