حمزہ ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن بن گئے

June 30, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حمزہ خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا انڈر 19 ٹائٹل جیت لیا۔ اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے انڈر 19 کے فائنل میں محمد حمزہ خان نے ملائشیا کے ہیراتھ ڈینیل کو، انڈر17 کے فائنل میں ملائشیا کے نکھلسور نے پاکستان کے عبداللہ نواز کو ہرایا۔ انڈر 13کا ٹائٹل پاکستان کے سہیل عدنان نے ہم وطن حذیفہ شاہد کو ہرا کر حاصل کیا۔