ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہر میچ کیلئے الگ قوانین رکھے گئے، انضمام الحق

June 30, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اگر آپ دونوں سیمی فائنلز کو دیکھیں تو صرف بھارت و انگلینڈ کے میچ کا کوئی ریزرو ڈے نہیں تھا،اس کی وجہ بھارت کو اپنے تمام میچز جیتنا تھے، اگر سیمی فائنل بارش کے سبب منسوخ ہو جاتا تو ٹیم بغیر کھیلے فائنل میں جگہ بنا لیتی، ہر میچ کیلئے الگ قوانین رکھے گئے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں جب پاکستان ٹیم مضبوط پوزیشن میں تھی تو اچانک صرف ایک میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھ لیا گیا، ہر بار بھارت کو ہی فائدہ ملتا ہے،یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں۔واضحرہے کہ اس سے قبل انضمام الحق نے ارشدیپ سنگھ کی ریورس سوئنگ پر بھی شکوک وشبہات ظاہر کئے تھے اور امپائرز کومتحرک رہنےکا مشورہ دیا تھا۔