نابینا پاکستانی تیر انداز نے گولڈ میڈل جیت لیا

June 30, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے تنویر احمد نے جمہوریہ چیک میں ہونے والے پیرا تیر اندازی ورلڈ رینکنگ ایونٹ اور یورپین کپ میں پاکستان کے لیے بلائنڈ تیر اندازی میں پہلا انفرادی گولڈ میڈل جیت لیا۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے بصارت سے محروم تیرانداز تنویراحمد نے فائنل میں قبرص کے میسوس کرسٹوس کو شکست دی۔