اگر لبنان پر حملہ کیا تو اسرائیل مٹ جائے گا، ایران کا انتباہ

June 30, 2024

تہران (اے ایف پی) ایران نے گزشتہ روز خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو تمام مزاحمتی محاذاس کا مقابلہ کریں گے۔نیو یارک میں ایران کے مشن کا یہ تبصرہ اسرائیل اور لبنان کی حزب اللہ تحریک کے درمیان علاقائی جنگ کے خدشے کےدوران سامنے آیا ہے۔ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے دونوں فریقین کے درمیان تقریباً روزانہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔اسرائیل کی فوج نے کہا کہ لبنان پر حملے کے منصوبے کو منظور اوراس کی توثیق کر دی گئی ہے، جس کے جواب میں حزب اللہ نے کہاکہ مکمل جنگ میں اسرائیل میں سے کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میںایرانی مشن نے کہا کہ وہ لبنان پر حملہ کرنے کے ارادے کے بارے میں صیہونی حکومت کے پروپیگنڈے کو نفسیاتی جنگ سمجھتا ہے۔