اسٹاک مارکیٹ، 2 روزہ مندی کے بعد تیزی، 335 پوائنٹس کا اضافہ

June 27, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی منتخب خریداری کے باعث 2روز کی مندی کے بعد تیزی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 335پوائنٹس کا اضافہ،78ہزار پوائنٹس کی حد بحال، 54.62فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ،سرمایہ کاری مالیت میں7ارب30کروڑ 18لاکھ 81ہزار روپے کا اضافہ، کاروباری حجم 60.77فیصد بڑھ گیا۔