مانسہرہ، حساس اداروں کے ملازم بن کر خاتون کو دھمکانے والے ملزمان گرفتار

June 30, 2024

مانسہرہ (اے پی پی) بفہ پولیس نے حساس اداروں کے ملازم بن کر خاتون کو ڈرانے دھمکانے، اغواء کی کوشش کرنے اور بے ہودہ میسج کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ خاتون کی اغواء کرنے کی کوشش میں استعمال کی جانے والی گاڑی بھی پولیس نے قبضہ میں لے کر تھانہ میں بند کر دی ہے۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں وقار شاہ سکنہ چنار کوٹ حال شیل پمپ مانسہرہ اور رفیع اﷲ سکنہ بٹگرام شامل ہیں۔