پکنک منانے کینجھر جھیل جانیوالے دو افراد ڈوب گئے

June 30, 2024

ٹھٹھہ (شاہدصدیقی) پکنک منانے کیلئے کینجھر جھیل جانیوالے ایک بچے سمیت دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ بلدیہ کراچی کا رہائشی نوید چنا اپنے دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے آیا تھا کہ نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے واقعہ میں ملیر کراچی کا پانچ سالہ بچہ اریب جھیل میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے اریب اپنی فیملی کے ہمراہ پکنک منانے کینجھرجھیل آیا تھا ڈوبنے والوں کی لاشیں مقامی افراد نے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی ھیں واضح رھے کی شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ سمیت اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے ھزاروں کی تعداد میں شہری پکنک منانے کینجھرجھیل آرھے ھیں لیکن جھیل کے پانی میں خطرے کے مقام کی نشاندھی ناہونے کے باعث نہاتے ھوئے لوگ گہرے پانی میں چلے جاتے ھیں جنہیں روکنے والا بھی کوئ موجود نہیںہوتا ہے محکمہ سیاحت کے زیر انتظام کینجھر جھیل پر موسم گرما کے دو ماہ جون اور جولائی میں شدید رش ھوتا ھے لیکن یہاں آنے والوں کے لئے سہولتوں کا فقدان ہے۔