شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، لڑکی ہلاک

June 30, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں غیر قانونی ہوائی فائرنگ کے واقعے میں ایک اور معصوم زندگی کا چراغ گل ہوگیا،سائٹ ایریا میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی،تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود سائٹ ایریا میٹرول گرلز کالج کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 17 سالہ خدیجہ دختر فضل حسن ہلاک ہوگئی، واقعے کے بعد متوفیہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ،ایس ایچ او تھانہ سائٹ اے فاروق سنجرانی کا کہنا ہےکہ متوفیہ سائٹ ایریامیڑوول میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعدگاڑی میں بیٹھ کر اپنے گھر ضیاء کالونی واپس جارہی تھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے اسکی موت واقع ہوئی،واضح رہے کہ رواں ہفتہ کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد4 ہوئی گئی ہے۔پولیس ہوائی فائرنگ کے روک تھام میں اقدامات کرتے دیکھائی نہیں دے رہی ۔