کینٹ اور سٹی سرکل تفتیشی افسران کی میٹنگ سی پی او نے تعریفی لیٹرز تقسیم کئے

June 27, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سی پی او سید خالدہمدانی کی زیرصدارت کینٹ اورسٹی سرکل کے تفتیشی افسروں کی میٹنگ ہوئی۔ سی پی او نے کارو موٹر سائیکل چوری‘ ڈکیتی‘ رابری‘ قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہدایات دیں۔ سی پی او نے اے ایس پی ٹیکسلا کائنات اظہر خان کو تعریفی لیٹر اور ٹیکسلا و وارث خان سرکل کے تفتیشی افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے۔ سب انسپکٹرز جان محمد‘ غازی ظہیر احمد، ثاقب ستار، محمد نعمان، ثاقب خان، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز لیاقت حیات، محمد وسیم، رضوان اصغر، غازی ذیشان سرور، واجد حسین، غلام احمد اور کانسٹیبل مامون بیگ کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔