بجٹ عوام دشمن، مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا، کاشف چوہدری

June 30, 2024

اسلام آباد(نامہ نگار)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے عوام دشمن بجٹ پاس کروایا گیا جو مراعات یافتہ طبقے کو نوازنے کے لئے بنایا گیا۔ حکومت نے نہ تو ہماری تجاویز کو سنا اور نہ ہی ہمارے تحفظات کو دور کیا، ہم نے ناروا ٹیکسز کے نفاذ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر مزاحمتی تحریک شروع کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تاجر راہنما افتخار شہزادہ ،مظفر ہاشمی ،جاوید اعوان ،عتیق جنجوعہ اور دیگر بھی موجود تھےجنہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب تاجر اور عوام مزید ظلم سہنے کیلئے تیار نہیں