پی ٹی آئی کے کارکنوں کی رات گئے اڈیالہ جیل کے باہر موٹرسائیکلوں پراحتجاجی ریلی

June 29, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے کارکنوں نے رات گئے اڈیالہ جیل کے باہر موٹر سائیکلوں پراحتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت جہانگیر بٹ نے کی۔ شرکاء نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔جہانگیر بٹ نے کہاکہ خون کے آخری قطرے تک بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔