پنجاب پولیس کے 11 افسر چین میں تربیتی پروگرام میں شرکت کرینگے

June 29, 2024

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے 11 افسران یکم جولائی سے12 جولائی تک چین میں ہونے والے 12 روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کریں گے۔تربیتی پروگرام میں چینی ماہرین کاؤنٹرٹیررازم سمیت مختلف شعبوں میں پولیس افسروں کو لیکچر دیں گے ۔چین میں تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والے پنجاب پولیس کے افسروں میں ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی فضل حامد،ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی محمد بن اشرف،ایس ڈی پی او ٹیکسلا کائنات اظہر اور دیگر شامل ہیں ۔