فائرنگ کرکے ٹریفک اسسٹنٹ کو زخمی کرنیوالے 2ملزم گرفتار

June 30, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) فائرنگ کرکے ٹریفک اسسٹنٹ کو زخمی کرنے والے 2ملزموں کو گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات ٹریفک اسسٹنٹ نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر ملزم نعمان کا چالان کیا تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے ٹریفک اسسٹنٹ حمزہ کو زخمی جبکہ ٹریفک وارڈن اسرار کی وردی پھاڑ دی تھی۔ سی پی اوسید خالدہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیاتھا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی سربراہی میں،ایس ڈی پی او کینٹ کی زیرنگرانی تھانہ ریس کورس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے سائنٹیفک طریقہ تفتیش اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت مختلف ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے ملزمان نعمان اور اعزاز کو گرفتار کر لیا۔