آج سے بارشوں کی پیشینگوئی ،محکمہ موسمیات کا الرٹ ، سیلاب کا خدشہ

June 27, 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) ملک میں جاری شدید گرمی کے بعد ملک کے اکثر علاقوں میں آج جمعرات سے بارشوں کی پیشینگوئی کی گئی ہے جبکہ 28سے 30جون کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت لاہور، سیالکوٹ، گجرانوالہ اور نارووال میں موسلا دھار بارش کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب میں کل جمعرات کے روز سے یکم جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش / ژالہ باری کا امکان ہے.