ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی میں 4 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مل گئی

June 29, 2024

ڈاکٹر فاروق ستار قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ فوٹو: قومی اسمبلی فیس بک

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو قومی اسمبلی میں 4 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مل گئی۔

رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

رہنما ایم کیو ایم امین الحق کو آئی ٹی اور جاوید حنیف کو تجارت کی قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ مل گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ الدین قائمہ کمیٹی برائے صنعتی پیداوار کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔