لوڈشیڈنگ، اضافی بلنگ پر اے پی سی، آفاق احمد کا خالد مقبول سے رابطہ

June 27, 2024

آفاق احمد اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹوز

کراچی میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلنگ کے خلاف مہاجر قومی موومنٹ نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے پیر یکم جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں مہاجر قومی موومنٹ نے ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول سے رابطہ کیا ہے۔

آفاق احمد نے ڈاکٹر خالد مقبول کو کے الیکٹرک کے خلاف اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔