پاکستان بھر میں پی ایس کیو سی اے کے فوڈ سٹینڈرڈز پر عملدرآمد کا فیصلہ

June 28, 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری)پاکستان بھر میں پی ایس کیو سی اے کے فوڈ سٹینڈرڈز پر عملدرآمدکا فیصلہ کیا گیا ہے ، تمام صوبائی فوڈ اتھارٹیزصوبائی ایکٹ میں معیارات کے تعین کے سلسلے میں ترمیم پر نظرثانی اور تجاویز جلد دینگی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے اعلیٰ حکام کے مطابق اس کا فیصلہ حال ہی میں فوڈ سٹینڈرڈز سے متعلق نیشنل سٹینڈرڈز سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے ، پی ایس کیو سی اے اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کی فوڈ سٹینڈرڈز کی ہم آہنگی کے سلسلے میں کی جانیوالی مشترکہ کاوشوں کو سراہا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس کیو سی اے آئندہ ”سرٹیفکیشن مارکس لائسنس“ کی بجائے دستاویزات پر ”سرٹیفیکیشن مارک لوگو“ لگائے گی۔