ضلع تلہ گنگ اور وزیر آباد کے مستقبل کا فیصلہ پنجاب کابینہ میں ہوگا

June 28, 2024

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ضلع تلہ گنگ اور وزیر آباد کے مستقبل کا فیصلہ پنجاب کابینہ میں ہوگا۔دولتالہ ضلع راولپنڈی، دھرن والا ضلع بہاولپور اورلاہور کے تمام ٹاؤن کو تحصیل کا درجہ دینے کے سلسلے میں تینوں اضلاع کی انتظامیہ نے ورکنگ مکمل کرکے بورڈ آف ریونیو کو فراہم کردی ہے۔فیصلہ پنجاب کابینہ کرے گی۔تحصیلوں اور اضلاع کی تشکیل و تحلیل کیلئے قائم ٹیکنیکل گروپ کا اجلاس سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق ضلع تلہ گنگ پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن اپنی رپورٹ آج بورڈ آف ریونیو کو بھجوائیں گے۔